Live Updates

پاکستانی پر امن اور کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ ہیں‘ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی کردار ادا کریں،عمران خان

ہفتہ 10 جون 2017 23:09

پاکستانی پر امن اور کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ ہیں‘ پاکستان میں کرکٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی پر امن اور کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ ہیں‘ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سابق لیجنڈز کرکٹر سر ویوین رچرڈز اورآئن چیپل سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان میں بین الاقوامی کرکت کی بحالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا عمران خان سے ملاقات کے دوران سابق کرکٹر آئن چیپل نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے عظیم ملک ہے ہم اسلام آباد میں خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتے ہیں سابق لیجنڈ کرکٹر ویو رچرڈ زنے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بلا خوف پاکستان آنا چاہیے۔ (عابد شاہ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :