وزارت خارجہ نے آستانہ میں چینی صدر اور وزیراعظم نواز کی ملاقات نہ ہونے کے حوالے سے جھوٹا بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 جون 2017 23:38

وزارت خارجہ نے آستانہ میں چینی صدر اور وزیراعظم نواز کی ملاقات نہ ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون ۔2017ء) وزارت خارجہ نے آستانہ میں چینی صدر اور وزیراعظم نواز کی ملاقات نہ ہونے کے حوالے سے جھوٹا بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے طے شدہ ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

 بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر کوئٹہ میں قتل کر دیے جانے والے 2 چینی شہریوں کے حوالے سے سخت ناخوش تھے اور انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو جھاڑ بھی پلائی اور وزیراعظم نواز شریف سے طے شدہ ملاقات کرنے سے انکار بھی کر دیا۔ تاہم اب وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے اس جھوٹے اور شرمناک پراپیگنڈا کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آستانہ میں وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر کے درمیان 2 طویل ملاقاتیں انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں کئی اہم امور زیر غور آئے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :