پنجاب میں آندھی اورطوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،9 افراد جاں بحق ، 30سے زائد زخمی

ہفتہ 10 جون 2017 23:56

پنجاب میں آندھی اورطوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،9 افراد جاں بحق ، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پنجاب بھر میں آندھی اورطوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پنجاب میں آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے جن میں 9افراد جاں بحق اور30سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ بہاول نگر میں آندھی سے 3افراد جاں بحق اور بستی محمد پور میں آندھی سے مدرسے کی چھت گرگئی جس میں 7بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے قریب میراں والا بنگلہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی جس سے خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا ۔ رائے ونڈ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ہارون آباد میں آندھی کے باعث 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ بورے والا میں بھی تیز آندھی اور موسلادھار بارش سے دیوار گرگئی جس سے 4افراد زخمی ہوگئے ۔ چیچہ وطنی میں آندھی اور شدید بارش کے باعث1بچی جاں بحق اور13افراد زخمی ہوگئے ۔(ن م)

متعلقہ عنوان :