وزیراعظم کی صحت کا قومی پروگرام پورے ملک میں پھیلانے کی ہدایت

فیصدمریضوں نے پروگرام پراطمینان کا اظہار، زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کر نے کیلئے صحت پروگرام ملک میں پھیلایا جائے

اتوار 11 جون 2017 13:00

وزیراعظم کی صحت کا قومی پروگرام پورے ملک میں پھیلانے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) و زیراعظم محمد نواز شریف نے زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر نے کیلئے صحت کے قومی پروگرام کادائرہ پورے ملک میں پھیلانے کی ہدایت کر دی ۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے صحت کے قومی پروگرام کے تحت ملک کے چھبیس اضلاع میں مختلف ہسپتالوں میں اب تک چھبیس ہزار سے زائدمریضوں کاعلاج کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نادرا کے اعداد وشمار کے مطابق ترانوے فیصدمریضوں نے پروگرام پراطمینان کا اظہار کیاہے۔صحت کے قومی پروگرام کے تحت خواتین کیلئے بھی حفظان صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اب تک مختلف بیماریوں سے متاثرہ پندرہ ہزارخواتین کیلئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے پروگرام کادائرہ کارملک کے دیگراضلاع تک پھیلانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :