مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے باضابطہ طور پر نکال دیا

وزیر اعظم نواز شریف نے انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر منظوری دی ‘ نجی ٹی وی

پیر 12 جون 2017 12:46

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے باضابطہ طور پر نکال دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے باضابطہ طور پر نکال دیا گیا ۔ نہال ہاشمی کو یوم تکبیر کے موقع پر ایک تقریب میں غیر ناسب تقریر کرنے کے الزام شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ اس تقریر میں انہوں نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو کھلی دھمکیاں دی تھیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ۔

(جاری ہے)

نیشنل اتھیکس اور ڈسپلن کمیٹی کے کنونیئر راجہ ظفر الحق کے مطابق کمیٹی نے نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی ہے انہوں نے بتایاکہ نہال ہاشمی کی تقریر پارٹی ڈسپلن اور پارٹی پالیسی کے خلاف ہی-نہال ہاشمی کی تقریر متنازعہ تھی انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے رپورٹ اور سفارشات صدر مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف کو بھیج دی -نہال ہاشمی انضباطی کمیٹی کے سامنے متنازعہ تقریر پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے پائے جس پر پارٹی قیادت نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نہال ہاشمی کو نکالنے کی منظوری دیدی-