شیخ رشیدکا طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ،ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماوںکے درمیان ملاقات15 جون کو ہو گی

منگل 13 جون 2017 13:44

شیخ رشیدکا طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ،ملکی موجودہ سیاسی صورتحال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کیملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اورطاہر القادی کو ملاقات کی دعوت دی ، دونوں رہنماوںکے درمیان ملاقات15 جون کو ہو گی۔

(جاری ہے)

منگل کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماں نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرا لقادری سے پاناما کیس کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاہے۔ڈاکٹر طاہر القادی نے شیخ رشید کو لاہور آمد پر ملاقات کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات15 جون کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :