قطر کی صورتِ حال پیچیدہ ہے، تنازع کے حل کیلئے واشنگٹن کو کردار ادا کرنا ہوگا، امریکی وزیرِ دفاع
قطر کے امیر کو وراثت میں ایک انتہائی مشکل اور سخت صورتِ حال ملی ہے لیکن وہ معاشرے کو صحیح سمت میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، صورتِ حال کی پیچیدگی سے قطعِ نظر کسی بھی طرح کے دہشت گرد گروہ کو مالی مدد کی فراہمی نظر انداز نہیں کی جاسکتی کیوں کہ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، جیمس میٹس کا ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں سماعت کے دوران بیان
منگل 13 جون 2017 14:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے لیے مالی معاونت روکنے کے ضمن میں قطر صحیح سمت میں سفر کر رہا ہے اور اس معاملے پر امریکہ کو قطر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیوں کہ یہ دونوں کے مفاد میں ہے۔
قطر کے العدید ایئر بیس پر قائم امریکی فوجی مرکز مشرقِ وسطی میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی ہوائی اڈہ ہے جہاں لگ بھگ 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا فارورڈ آپریشنل ہیڈکوارٹر بھی العدید ایئر بیس پر قائم ہے۔رواں ماہ سعودی عرب، بحرین، یمن، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع اور تمام بحری، فضائی اور زمینی راستے منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بعد میں بعض چھوٹے مسلم ملکوں نے بھی حمایت کی تھی۔قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کا الزام ہے کہ قطر دہشت گرد گروہوں بشمول فلسطین میں سرگرم مزاحمتی تنظیم حماس اور عالمِ عرب کی سب سے بڑی اسلامی تحریک اخوان المسلمون کو مالی مدد فراہم کرتا ہے ۔اخوان کو خلیج کے بیشتر عرب ملکوں کے حکمران اپنے اقتدار کے لیے خطرہ تصور کرتے ہیں۔ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک دوحا حکومت کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات سے بھی نالاں ہیں۔سماعت کے دوران کمیٹی کے رکن اور ریاست واشنگٹن سے منتخب ڈیموکریٹ نمائندے ایڈم اسمتھ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکومت کی قطر سے متعلق پالیسی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جمعے کے بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے قطر کے خلاف سعودی موقف کی حمایت کی تھی۔ایڈم اسمتھ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے بجائے مسئلے کے حل کی کوشش کرنا چاہیے۔افغانستان کی صورتِ حال سے متعلق کمیٹی کے سوال پر امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں امریکی صدر کو جلد اپنی تجاویز پیش کریں گے۔جیمس میٹس نے کہا کہ امریکہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی میں بھارت، پاکستان اور ایران سے اپنے تعلقات کو مدِ نظر رکھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.