داسو ڈیم کی تعمیر کے پیش نظر متبادل شاہراہ قراقرم پر پہاڑ کے ملبہ کو ہٹانے کیلئے چینی کمپنی نے کام شروع کر دیا

منگل 13 جون 2017 18:54

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) داسو ڈیم کی تعمیر کے پیش نظر متبادل شاہراہ قراقرم بنانے کے دوران پہاڑ میں پڑنے والے شگاف کے ملبہ کو ہٹانے کیلئے چین کی کمپنی نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ پرانی شاہراہ کے اوپر بلاسٹنگ سے ملبہ پڑنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پہلے سے کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹیننس این ایچ اے جاوید سیف الله کے مطابق شاہراہ قراقرم 18 جون تک صبح 5 بجے سے 8 بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف کے مطابق شاہراہ قراقرم ایک طرف سے ٹریفک کیلئے پوری طرح کھلی رکھیں گے۔

سیاح و مسافروں کو سفری سہولت ہر صورت مہیا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شاہراہ قراقرم پاکستان کو چین سے ملانے والا واحد زمینی راستہ اور دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے جس پر روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔ اخبارات میں پانچ روز تک سڑک بندش کی خبر سے مسافروں میں تشویش پھیل گئی جس کی ڈی ڈی این ایچ اے شمالی علاقہ جات نے تردید کرتے ہوئے صرف تین گھنٹے روزانہ سڑک بند ہونے کا انتباہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :