نواز شریف کا یوسف رضا گیلانی سے موازنہ درست نہیں ، افتخار محمد چوہدری
گیلانی نے قانون کی تابعداری کی ‘ وزیراعظم جے آئی ٹی میں جوابدہ کی حیثیت سے پیش ہوں گے،عمران خان پاکستان میں پیسے لے کر آیا جبکہ نواز شریف باہر لے کر گیا، انٹرویو
منگل 13 جون 2017 23:36
(جاری ہے)
سپریم کورٹ اپنے کام سے کام رکھے ہوئے ہے ن لیگ کی دھمکیوں کو اہمیت نہیں دے رہی اور نہ ہی دینی چاہیے جس دن ضرورت پڑے گی سوموٹو لے کر توہین عدالت کا کیس کردے گی پھر ہم لوگ ٹھیک ہوجائیں گے جے آئی ٹی نے کہا کہ حکومت تعاون نہیں کررہی اور دستاویزی ریکارڈ کو تبدیل کررہی ہے میں نے پہلے ہی روز کہا تھا کہ شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو اپنے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ماضی اداروں سے محاذ آرائی سے بھرا پڑا ہے۔ 1997 ء میں اقتدار ملا تو عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کی چیف جسٹس سجاد علی سداہ کو بنوا دیا۔ پھر آرمی چیف جہانگیر کرامت کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ھپر پرویز مشرف کے ساتھ طیارہ ہائی چیک کا مسئلہ ہوا مشرف سے معاہدہ کرکے باہر چلے گئے۔ عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک چلی کہ مجھ سے رابطے کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ان کے ساتھ نہ ملا ۔ ھپر اصغر خان کیس آگیا ۔ انہوں نے ابھی تک اصغر خان کیس کا فیصہ تک نہیں ہونے دیا۔ حکومت ہائی پروفائل کیسز میں ٹیپ ریکارڈ کرتی ہے بھٹو کیس میں حسین حقانی کے میمو گیٹ کیس بھی ٹیپ ریکارڈ کی گئی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یوسف رضا گیلانی سے موازنہ درست نہیں ہے۔ میں ہمیسہ یوسف رصا گیلانی کی تعریف کرتا ہوں۔ یوسف رضا گیلانی نے قانون کی تابعداری کی کبھی عدالت کے خلاف بات نہیں کی۔ عمران خان ملک میں پیسے لے کر آیا اور نواز سریف ملک سے باہر پیسے لر کر گیا سپریم کورٹ کے دو ججز نے بھی کہا کہ وزیراعظم صادق امین نہیں ہے۔ ان لوگوں نے سپریم کورٹ کو ہٹ کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے مگر اب وہ وقت نہین رہا جیسا سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوسکیں وزیراعظم جب جے ائی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ایک جوابدار کی حیثیت سے پیش ہوں گے جے آئی ٹی جو جو سوالات کرے گی ان کا جواب وزریاعظم کو دینے ہوں گے۔ وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے جے آئی ٹی وزیراعظم کو انتظار نہیں کروائے گی۔ (عابد شاہ)مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.