ْجیکب آباد،محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کا مستقل نہ کرنے کیخلاف احتجاج 25 ویں روز بھی جاری

جمعرات 15 جون 2017 20:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) جیکب آباد میں محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاج 25 ویں روز بھی جاری، مظاہرہ اور بھوک ہڑتال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ پاپولیشن کے میل موبلائیزر ز کی جانب سے مستقل نہ کرنے کے خلاف 25 ویں روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، ملازمین نے احتجاجی جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا ااورڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعد میں رضامحمد دشتی، غلام محمد کھوکھر، محمد علی لاشاری، بلاول سومرو، رجب علی گولو کی قیادت میں ایک گھنٹہ تک علامتی بھوک پڑتال کی، اس موقع پر ملازمین نے کہا کہ ہم 19 سالوں سے محکمہ پاپولیشن کے ملازم ہیں مگر ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا اور ہمیں صرف 7 ہزارروپے وظیفہ دیکر احسان کیا جارہا ہے جو ہم ملازمین کے ساتھ ذیادتی ہے،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو مستقل کرکے ان میں پھیلی بے چینی کو دور کیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :