محکمہ تعلیم زنانہ ہری پور نے مختلف کیڈر کی خواتین اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں آویزاں کر دیں

ہفتہ 17 جون 2017 14:29

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) محکمہ تعلیم زنانہ ہری پور نے مختلف کیڈر کی خواتین اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں آویزاں کر دیں، خواتین اساتذہ کو اپنے کوائف چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم زنانہ ضلع ہری پور کے دفتر ڈسٹرکٹ سیکرٹری بلاک سی میں تمام کیڈر کی خواتین اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں، اس سلسلہ میں تمام خواتین اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود دفتر میں آ کر متعلقہ لسٹوں میں اپنے کوائف چیک کریں اور سنیارٹی پر آنے کی صورت میں پروموشن کیلئے اپنی فائل جمع کروائیں تاکہ حتمی لسٹوں میں کسی بھی قسم کی غلطی کی صورت میں درستگی کر کے حق دار اساتذہ کی پروموشن کے کیس پشاور بھیجے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :