شریف خاندان کا لانڈھی جیل میںدھاڑے مار کر رونا تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اعجاز درانی
منور سہروردی کو ضیا الحق کی باقیات نے سازش کے تحت راستے سے ہٹایا ،مقصد کیلئے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کی گئی ،ترجمان بلاول ہاؤس
ہفتہ 17 جون 2017 19:57
(جاری ہے)
وہ پیپلز سیکریٹریٹ میں شہید منور حسین سہر وردی کی برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز درانی نے کہا کہ منور سہروردی کو ضیا الحق کی باقیات نے ایک سازش کے تحت اپنے راستے سے ہٹایا اس کے مقصد کیلئے کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کی گئی سیف الرحمن نے شہید منور سہروردی سے صدرآصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کے خلاف مرضی کا بیان حاصل کرنا چاہتا تھا اس سازش کو عملی جامہ پہنانے ہوئے کراچی میں اسوقت کے سی آئی اے کے افسر سمیع اللہ مروت کیے ذریعے منور سہروردی کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے تاہم منور حسین سہروردی نے باطل کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر کٹانے کو فوقیت دی انہوں نے کہا کہ شریف برادران دست راست سیف الرحمن کی ہدایت پر لاہور کے بدنام زمانہ پولیس افسر نوید پہلوان عرف ان کانٹر کو کراچی میں بلایا جس نے آصف علی زرداری کوسینٹرل جیل کراچی سے اغوا کرکے سول لائن تھانے میں ان پر بدترین تشدد کیا اور اہلیہ شہید بے نظیر بھٹو کے خلاف بیان نہ دینے پر ان کی زبان کاٹی اور پھر گلا کاٹ کر مارنے کی کوشش کی انہو ں نے کہا کہ تشدد برداشت کر کے آصف علی زرداری کا مسکرانا عوام کبھی نہیں بھول سکتے دوسری جانب شریف خاندان کا لانڈھی جیل میں دھاڑے مار کر رونا اتریخ کا حصہ بن چکا ہے لانڈھی جیل کی دیواریں اج بھی اس بات کی گواہ ہیں کہ شریف خاندان کے رونے کی آوازوں سے دیگر قیدی رات کو سو نہیں سکتے تھے انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بھٹو اور جمہوریت کے دشمن حدوں کو پار کرتے ہوئے بیگم نصرت بھٹو جیسی عظیم خاتون کی قبر کا ٹرائل کرنے کا مطالبہ کررہے ہے اس گھنائونے عمل میں بڑے میاں کے ساتھ چچا میاں عرف جعلی خان بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ضیا الحق کی باقیات کے راستے پر چلنے سے چچا میاں باز آجائیں اور یہ بات یاد رکھے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سمیت عام کارکن کوڑے کھانے اور پھانسی کے پھندے کو چومنے میں مہارت رکھتے ہے انہوں نے کہا کہ وقت دور نہیں کہ جب آئندہ عام انتخابات میں بڑے میاں اور چچا میاں کا بستر گول ہوجائے گا ۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.