فخر زمان چیمپئنز ٹرافی فائنل میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے

فخر چیمپئنز ٹرافی میں سعید انور اور شعیب ملک کے بعد سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں

اتوار 18 جون 2017 17:20

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی فائنل میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور ..
اوول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے، فخر چیمپئنز ٹرافی فائنل میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں سنچری بنانے والے سعید انور اور شعیب ملک کے بعد تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے فائنل میں فخر زمان کو 3 کے انفرادی سکور پر چانس ملا جس کا انہوں نے بھرپور انداز سے فائدہ اٹھایا، انہوں نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا، فخر نے بھارتی بائولرز کی خوب دھنائی کی اور 114 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر پانڈیا کی گیند کا نشانہ بنے۔

متعلقہ عنوان :