فاسٹ بائولرجنیدخان آبائی علاقے صوابی پہنچ گئے،شانداراستقبال

بدھ 21 جون 2017 22:52

فاسٹ بائولرجنیدخان آبائی علاقے صوابی پہنچ گئے،شانداراستقبال
صوابی۔21 جون (اے پی پی(اوول گرائونڈ میں بھارتی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کا بدھ کے روز اپنے آبائی گائوں موضع ڈاگئی ضلع صوابی پہنچے صوابی انٹر چینج پر شائقین کرکٹ ، مداح اور دوست و احباب نے جنید خان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر موجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر پرنٹ ااور الیکٹرانک میڈیا کی ٹیمیں بھی موجود تھی بعد ازاں جنید خان کو گاڑیوں کی جلوس میں اپنے گائوں ڈاگئی لے جایا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے جنید خان نے کہا کہ والدین اور عوام کی دعائوں سے بھارت کے خلاف فائنل جیت کر چمپئن بن گئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلا میچ نہ کھیلنے پر مجھے آفسوس تھا پاکستانی ٹیم نے مثبت سوچ کے ساتھ کھیل کر کامیابی حاصل کی انہوںنے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا جیتنا سارے پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم پر پریشر تو تھا لیکن ہمارے پاس کھونے کے لئے کچھ بھی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ میچ پریکٹس نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کے خلاف گذشتہ میچ نہ جیت سکے بھارت کے خلاف فائنل میچ بھارت کے پورے بیٹسمین ٹارگٹ تھے لیکن اس میں کوہلی سر فہرست تھا اگر عامر خان ، حسن علی یا میں آوٹ کروں خوشی برابر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی ناکامی کے بعد کافی محنت کی اور شاندار طریقے سے کم بیک کیا عید الفطر کے بعد کائونٹی کرکٹ کھیلنے جائونگا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اس لئے آیا تاکہ یہاں جیت کو انجوائے کرو انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ پلان کے مطابق کھیلا کوشش یہی ہوتی ہے کہ اس سے بھی زیادہ اچھا پر فارم کر سکوں پی ایس ایل کے ابھی دو سال ہوئے ہیں اور اس سے رومان رئیس ، فخر زمان اور حسن علی جیسے کھلاڑی ملے پی ایس ایل سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئیگا انہوں نے کہا کہ ہم سب بہت خوش ہے کہ ایونٹ اتنے شاندار انداز سے جیتا آخری میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا پاکستان ٹیم نے فائنل میں جس طرح پر فارم کیا اسی طرح کوئی اور ٹیم کبھی نہیں کر سکتی #