آرمی چیف کی ترک صدر سے ملاقات خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں میں ہمیشہ غیر مشروط اور مخلصانہ تعلقات رہے ہیں،دونوں کا اتفاق دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کا کردار اور پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، او آئی سی عالمی امن استحکام میں موثر پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے،تنازعات اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اسلامی ملکوں کیلئے پاکستان انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے،رجب طیب اردگان آرمی چیف نے ترک صدر کی پاکستان کی حمایت اور اسکے خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششوں کے کردار پر شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر

بدھ 21 جون 2017 23:41

آرمی چیف کی ترک صدر سے ملاقات خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں میں ہمیشہ غیر مشروط اور مخلصانہ تعلقات رہے ہیں،ترک صدر نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کے کردار اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ او آئی سی عالمی امن استحکام میں موثر پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے،تنازعات اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اسلامی ملکوں کیلئے پاکستان انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ترک صدر کی پاکستان کی حمایت اور اسکے خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششوں کے کردار پر شکریہ ادا کیا ۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کے کردار اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

ترک صدر نے کہاکہ او آئی سی عالمی امن استحکام میں موثر پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے۔تنازعات اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔انھوںنے کہاکہ اسلامی ملکوں کیلئے پاکستان انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں میں ہمیشہ غیر مشروط اور مخلصانہ تعلقات رہے ہیں۔