رمضان المبارک میں ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ خیرات کرتا ہے،بیگم سعیدہ مشتاق

جمعرات 22 جون 2017 19:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی سینئر نائب صدر بیگم سعیدہ مشتاق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ خیرات کرتا ہے، زکوة، فطرانہ، خیرات دیتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہماری امداد مستحق تک پہنچے، سب سے پہلے ہمیں اپنے اردگرد، آس پاس پڑوس، رشتہ داروں میں دیکھنا چاہئے کہ کون مستحق ہے کیونکہ سب سے پہلے اسی کا حق بنتا ہے، رمضان المبارک میں مسلمانوں کیلئے ڈھیروں برکتیں رکھی گئی ہیں، عید کی آمد آمد ہے کوشش کرنی چاہئے کہ آپ کی زکوة، فطرانہ بروقت مستحق تک پہنچ جائے تاکہ وہ لوگ بھی اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کی سینئر نائب صدر سعیدہ مشتاق نے مستحق خاندانوں کی ایک کثیرتعداد کو بطور عیدی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما سعیدہ مشتاق نے کہاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کی حقیقی خوشی اور راحت کا باعث ہے، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد معاشی مشکلات کا شکار ہے، نادار گھرانوں کیلئے عید کی تیاری بھی ایک امتحان ہوتی ہے لہذا زکوة، صدقات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کی کفالت بھی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور ہر صاحب ثربت کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اپنے اطراف میں رہنے والے نادار لوگوں کو مشکلات میں کمی کیلئے کام کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :