کراچی: (ن) لیگ میاں برادران کے خاندان کی کرپشن چھپانے اور انہیں بچانے کے لیے عدلیہ اور جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،رہنماء سندھ نیشنل فرنٹ
حکمرانوں کی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے کہ میاں برادران کے خاندان کی کرپشن کا منظر نامہ عوام کے سامنے آنے والا ہے اور کرپشن میں بے آبرو ہونے والے ہیں،محمد انور گجر ، رزاق باجوہ کا مشترکہ بیان
جمعرات 22 جون 2017 21:24
(جاری ہے)
پوری قوم کو جے آئی ٹی کی تفتیش اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو آج میاںبرادران کے خاندان کا دفاع کرنے کے لیے عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں ۔
کل یہی مسلم لیگی میاں برادران کے کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر ثبوت پیش کر رہے ہوں گے کیونکہ مشرف دور سے قبل جو لوگ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہے کہ نعرے مارتے تھے لیکن بعد میں وہی لوگ نواز شریف کے جانی اور مالی دشمن بن کر مشرف کو تاحیات وردی میں لانے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ مسلم لیگیوں کی یہ ہمیشہ تاریخ رہی ہے کہ یہ لوگ اقتدار میں آنے اور وزارتیں لے کر مال کھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن جب مشکل وقت آتا ہے تو مار کھانے کے بجائے قلا بازیاں کھا کر ساتھ چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔ انور گجر رزاق باجوہ نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی میں میاں برادران کے خاندان کی پیشیوں کے بعد صولت مرزا اور عزیر بلوچ میں کوئی فرق نہیں رہا ہے کیونکہ جب ملک و قوم پر حکمرانی کرنے والے کرپشن کے مقدمات میں ملزم بن کر عدالتوں میں پیش ہوں گے تو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی اور رسوائی ہی ہو گی ۔ حالانکہ نواز شریف وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں کیونکہ نہ اب یہ صادق رہے اور نہ ہی امین ۔ جس کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور وہ بھی کہتے ہوں گے کہ پاکستان کی عوام کیسی بدقسمت قوم ہے ، جن کے پاس نواز شریف اور زرداری جیسا کرپٹ حکمران اور سیاست دان کے علاوہ 22 کروڑ لوگوں میں سے کوئی ایماندار شخص نہیں ، جس کا یہ انتخاب کر سکیں ۔ #مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.