سرگودھا، مسافر کوچ الٹنے سے ایک شخص جاںبحق، 4 شدید زخمی

جمعہ 23 جون 2017 18:38

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) لاہور روڈ پر تھانہ لکسیاں کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ گدھے کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ لاہور سے میانوالی جاتے ہوئے تھانہ لکسیاں کے قریب اچانک سڑک پر گدھا آجانے سے بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی جس کے نتیجہ میں واں بھچراں کا رہائشی دوست محمد موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :