سی پیک کے تحت صنعتی و تیکنیکی تعاون کے متعدد منصوبوں پر کام جاری، پاکستانی انجینئروں اور ہنرمندوں کو جدید تربیت اور ہنر منتقل ہورہاہے
ہفتہ 24 جون 2017 12:23
(جاری ہے)
اس منصوبہ کے تحت مانگا منڈی میں 1.03مربع کلومیٹر کے علاقے میں میں اقتصادی زون بنایا جارہاہے جس پر کام جاری ہے۔
چینی فرم ہائیر اورپاکستانی فرم روبا آئندہ پانچ برسوں میں یہاں 250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔اس منصوبہ کے تحت چینی ماہرین پاکستانی ہنرمندوں کو صنعتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں معاونت فراہم کریں گے۔ڈی ٹی ایم بی ڈیمانسٹریشن پراجیکٹ کے تحت ڈیجیٹل ٹیریسٹرئیل ملٹی میڈیا براڈکاسٹ کو فروغ دیا جائیگا، اس منصوبہ کیلئے دونوںممالک نے مفاہمت کے دستاویز پر دستخط کردئیے ہیں جس پر دو ملین ڈالر کی لاگت آئیگی۔سی پیک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تیکنیکی تعاون کے منصوبوں میں راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیل کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس منصوبہ میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) اور چین کی ہواوے ٹیکنالوجی کمپنی لیمیٹڈ اہم کرداردا کررہی ہے،اس منصوبہ کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر لائن بچھائی جارہی ہے،اس اہم منصوبہ سے دونوں پڑوسی اوردوست ممالک کے درمیان سٹریٹجک لائن قائم ہونے کے ساتھ ساتھ دورافتادہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی میں بلاشہ ایک انقلاب آئیگا۔اس منصوبہ پر 44ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے اور اس منصوبے کے 2018میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ٹی ڈی اور ایل ٹی ای کے کمرشلائزیشن منصوبے بھی سی پیک کے صنعتی تعاون کے منصوبوں کا حصہ ہے ، اس منصوبے کے تحت ملک میں ہائی سپیڈ وائرلیس کمیونیکیشن اور ڈیٹا ٹرمینلز کی کارگردی اور معیار کو بہتر بنایا جائیگا۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی پاک چین صنعتی و تیکنیکی تعاون کو مظہر ہے۔یہ اہم منصوبہ چائنا ریلوے اورچائنیزنارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن آگے بڑھا رہاہے،اس منصوبے پر کام جاری ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس کا 70فیصد سول کام مکمل ہوچکا ہے، اس منصوبے سے پاکستان کے دل لاہور میں روزانہ لاکھوں افراد کو سستی اورمعیاری سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملیگی۔میٹرو ٹرین منصوبے سے پاکستان میٹرو ریل سروس کے حامل ممالک میں شامل ہوجائیگا ، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے انجینئروں اور ہنرمندوں کو جدید تربیت اور ہنر بھی منتقل ہورہاہے جس سے مستقبل میں میٹرو ریل سروس کو ملک کے دیگر شہروں میں شروع کرنے میں مدد سکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.