رہنمائوں کا پارٹی کو چھوڑنا ، کارکنوں کی کنارہ کشی نام نہاد قیادت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘ سردار حُر بخاری

دیرینہ کارکنوں سے مسلسل رابطے ہیں ،عید الفطر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ‘وفد سے گفتگو

اتوار 25 جون 2017 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُربخاری نے کہا ہے کہ رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد کا پارٹی کو چھوڑنا اور کارکنوں کا کنارہ کشی اختیار کر لینا نام نہاد قیادت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی کی قیادت میں دیرینہ کارکنوں سے مسلسل رابطے ہیں اور عید الفطر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بھٹو شہید او ربی بی شہید کی پیپلز پارٹی کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوںمیں دھکیلنے والوںکا کڑا احتساب نہیں ہوگا اس وقت تک جیالوں کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ اس وقت پیپلز پارٹی پر پیر ا شوٹرز اور فوٹو سیشن گروپ کا قبضہ ہے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ سردار حُر بخاری نے کہا کہ ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی کی قیادت میں دیرینہ کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انشا اللہ عید الفطر کے بعد کارکنوں کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :