امید ہے چین کی مخلصانہ کوششوں سے خطے میں مستقل طور پر امن و استحکام پیدا ہو جائیگا، ممنون حسین
پاکستان چین کیساتھ کھلے دل کیساتھ بھرپورسے تعاون کرتا رہیگا،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے تاکہ خطے میں استحکام پیدا ہوسکے تمام ہمسایوں کیساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر کاربند، جموں و کشمیر کے مسئلے سمیت بھارت کے ساتھ تمام متنازع مسائل کے پٴْرامن حل کے خواہشمندہیں، صدر مملکت کی چینی وزیر خارجہ سے گفتگو پاکستان اور افغانستان چین کے ہمسایہ ممالک ہیں ،ترقی اور خوشحالی کیلئے خطے میں استحکام ضروری ہے، ہر مشکل میں چین کا ساتھ دینے پر پا کستان کے شکر گزار ہیں،حکومت کی معاشی حکمت عملی شاندار ہے، امید ہے پاکستان میں ترقی کا عمل جاری رہے گا، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی
اتوار 25 جون 2017 14:10
(جاری ہے)
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اس موقع پر خطے میں استحکام کیلئے پاکستان چین اور افغانستان کے مشترکہ اجلاس کی تجویز پیش کی اورکہا کہ پاکستان خطے میں استحکام پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا جس پر صدر مملکت نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں استحکام کے سلسلے میں چین کی سنجیدہ کوششیں اس کے اخلاص کی مظہر ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے تاکہ خطے میں استحکام پیدا ہوسکے۔ اس سلسلے میں پاکستان ہر سنجیدہ کوشش کا ساتھ دے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے اور جموں و کشمیر کے مسئلے سمیت بھارت کے ساتھ تمام متنازع مسائل کے پٴْرامن حل کا خواہشمندہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور دومغوی چینی باشندوں کے اغواکاروں کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے 15 ہزار جوانوں پر مشتمل ایک خصوصی سیکیورٹی ڈویژن قائم کر دیا گیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے اور پاکستان چین کے دشمنوں کو اپنی سلامتی کے لیے بھی خطرہ سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔صدر مملکت نے چینی وزیر خارجہ کو ایک خطہ ایک شاہراہ جیسے دوررس نتائج کے حامل فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان مقاصد کی کامیابی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان چین کے ہمسایہ ممالک ہیں جن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خطے میں استحکام ضروری ہے۔ اس سلسلے میں چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل موقع پر چین کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم اس کے شکرگزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کا مستقبل روشن ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں توقع ہے کہ سی پیک کے تحت بجلی کی پیداوار کے منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے بعد مزید کئی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ عام آدمی کے مسائل میں کمی پیدا کی جاسکے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی حکمت عملی شاندار ہے جس سے ملک نے کئی شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبے میں شاندار ترقی کی ہے جس سے عام آدمی کے مسائل میں کمی واقع ہوگی۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان میں ترقی کا عمل جاری رہے گا۔انھوں پاک چین دوستی میں شاندار کردار ادا کرنے پر صدر مملکت کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ او بور فورم میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بہت تعمیری کردار ادا کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس کے قیام پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی باشندوں کے اغوااور مجرموں کی سرکوبی کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.