اے این ایف نے 7 ملک گیر کارروائیوں کے دوران 8 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمدکر لی
منشیات کے جرائم میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار، 1 گاڑی ضبط
جمعرات 29 جون 2017 17:50
(جاری ہے)
اے این ایف راولپنڈی نے چونگی نمبر 26 بس اسٹاپ، اسلام آباد کے قریب کی گئی کاروائی کے دوران خیبر ایجنسی کے رہائشی رئیس خان نامی ملزم کے ذاتی قبضے سے 3.5 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
اے این ایف لاہور ایئرپورٹ ٹیم نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کے دوران لاہور کے رہائشی مسافر محمد نذیر اور اس کی ساتھی خاتون شوکیہ شہزادی نامی خاتون کو گرفتار کر کے ان کے سوٹ کیسوں میں موجود 1.05 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔ملزمان سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر SV-735 کے ذریعے جدہ روانہ ہو رہے تھے۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع کارگو شیڈ سے ہالینڈ جانے والے ایک عدد پارسل کو تحویل میں لیکر اس میں موجودکھیلوں میں استعمال ہونے والے شن پیڈز اور دستانوں میں مہارت سے چھپائی گئی 460 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔اے این ایف پشاور نے پشاور ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے شاہین ایئرلائن کی پرواز نمبر NL-721 سے جدہ روانہ ہونے والے لیاقت علی نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1.075 کلو گرام آئس برآمد کر لی ، جو کہ ملزم نے اپنے سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف پشاور نے پشاور ایئرپورٹ پر دوسری کاروائی کرتے ہوئے شاہین ایئرلائن کی پرواز نمبر NL-721 سے ابو ظہبی روانہ ہونے والے کرک کے رہائشی کرامت خان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے سوٹ کیس سے 440 گرام چرس برآمد کر لی ۔علاوہ ازیں اے این ایف پشاور نے پشاور ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے تعاون سے کی گئی کاروائی کے دوران شاہین ایئرلائن کی پرواز نمبر 756 سے دبئی روانہ ہونے والے سپین محمد نامی مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سی390 گرام چرس برآمد کر لی ، جو ملزم نے اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.