پاکستان میں فوجی اڈے کے قیام کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، چین

جمعرات 29 جون 2017 19:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) چین نے پاکستان میں فوجی اڈے کے قیام کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا تھا کہ چین ممکنہ طور پر مستقبل میں پاکستان کے اندر اپنا فوجی اڈہ قائم کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افریقی ملک جبوتی میں فوجی اڈے کے قیام کے بعد چین دیگر ممالک میں بھی اپنے اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل وو چیان سے جب نیوز بریفنگ کے دوران یہ پوچھا گیا کہ کیا چین پاکستان کے پورٹ سٹی گوادر میں بحری اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ باتیں محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں جب کہ انہوں نے اس سلسلے میں مزید کچھ کہنے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :