قطر کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ترکی

خلیجی ممالک آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ان کے درمیان اختلافات کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے طے کر لیا جائے گا، بات چیت کے دوران قطر کے حقوق کا بھی احترام کیا جائے گا،ترک وزیر دفاع

ہفتہ 1 جولائی 2017 20:21

قطر کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ترکی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) ترکی نے کہا ہے کہ قطر کے حقوق کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ یہ بات ترکی کے وزیر دفاع فکری اسحاق نے قطری ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ترک وزیر دفاع نے انقرہ میں وزارت دفاع کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ خلیجی ممالک آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ان کے درمیان اختلافات کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے طے کر لیا جائے گا۔

بات چیت کے دوران قطر کے حقوق کا بھی احترام کیا جائے گا۔سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین نے قطر سے اپنے سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے قطر کو تنہا کرنے کی شدید مخالفت کی ہے ۔ترکی نے متعدد طیاروں اور ایک مال بردار بحری جہاز کے ذریعے قطر کو خوراک اور امداد روانہ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :