علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2017ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست 2017ء سے ایک ساتھ شروع ہوں گے

اتوار 2 جولائی 2017 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2017ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست 2017ء سے ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے ،ْ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق یکم اگست سے شروع ہونے والے داخلوں میں بی ایس ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے مختلف نئے پروگرامز بھی متعارف کئے جائیں گے ،ْ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر مختصر دورانیہ کے پیشہ ورانہ)ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل( کورسسز بھی متعارف کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے۔ داخلہ فارم مقررہ فیس فرسٹ ویمن بینک ،ْ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ،ْ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس ،ْ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں دستیاب ہیں۔

پہلے سے جاری طلبہ کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھجوائے جارہے ہیں۔ اگر کسی جاری طالب علم کو 15۔اگست تک نئے سمسٹر کا داخلہ فارم موصول نہ ہو تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی اپنا کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ڈائون لوڈ کرسکیں گے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈیپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے لئے 051-9057421،ْ سیکنڈری پروگرامز کے لئے 051-9057431،ْہائر سیکنڈری و دیگر پروگرامز 051-9057432،ْبیچلرز پروگرامز کے لئے 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لئے 051-9057422پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔