پی پی پی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے کوششیں تیز کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 جولائی 2017 13:25

پی پی پی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 جولائی 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ذوالفقار مرزا نے حکومتی جماعت مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذوالفقار مرزا نے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سے دو مرتبہ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ذوالفقار مرزا پر پیپلز پارٹی میں واپسی کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں، جس کے پیش نظر انہوں نے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے عملی طور پر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے لیے انہوں نے حکومتی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذوالفقار مرزا آئندہ انتخابات میں سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ البتہ تاحال ان کی حکومتی جماعت میں شمولیت سے متعلق کوئی حتمی اطلاع سامنے نہیں آئی۔