توانائی منصوبوں میں مزید تعاون کے لئے حاضر ہیں،ایڈمنسٹریٹر نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ

شہبازشریف کی حمایت اور تعاون کے باعث ہی ساہیوال کول پاور پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر چینی کمپنیوں کے حکام کا شہبازشریف کو خراج تحسین

پیر 3 جولائی 2017 22:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر و وائس چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نور بیکری نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے لئے ہر سطح پر بھرپور حمایت مہیا کی اور بے پناہ تعاون کیا،جس کی بناپر یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہواہے اورپوری دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہی- ہم پاکستان خصوصا پنجاب کے ساتھ توانائی کے منصوبوں میں مشترکہ طو ر پر کام کرتے رہیں گے اورہم پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر وقت حاضر ہیں-وہ ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے -انہوںنے کہاکہ مجھے ساہیوال آکر بے پناہ خوشی ہورہی ہی-پاکستان اور چین کے مابین تعاون کی جونئی راہیں سی پیک سے کھلی ہیں اس میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں-توانائی کے منصوبوں کے لئے ہماری خدمات پاکستانی بھائیوں کے لئے حاضر ہیں -سی پیک کے تحت 8ہزار میگا واٹ سے زائد توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کی کمی پوری ہوگی،بلاشبہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اسی عزم اور جذبے کا عکاس ہے او ریہ منصوبہ بھی توانائی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہاہی-انہوںنے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے لئے وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں بے مثال انداز سے کام کیا گیاہی-شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث یہ منصوبہ مقررہ مدت سے کئی ماہ قبل مکمل ہواہے -انہوںنے کہا کہ ہم وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کے ساتھ توانائی منصوبوں کو مشترکہ طو ر پر آگے بڑھانے کے لئے قریبی تعاون رکھ کر کام کرتے رہیں گے اور مزید کامیابیاں حاصل کریںگی-انہوںنے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری ہوںگی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا-ہیوانگ گروپ چائنہ کے چیئرمین چائو پگسی نے کہاکہ 22ماہ کی مدت میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا مکمل ہوناایک سنہری کارنامہ ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلی شہبازشریف او راس کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت ،عزم اور جذبے کے ساتھ اس منصوبے کو مکمل کیاہی- انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین توانائی سمیت دیگر کئی شعبوں میں قدم سے قدم ملا کر چلے رہے ہیں اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی شفاف اور برق رفتار تکمیل دونوں ملکوں کی دوستی کی علامت ہی-انہوںنے کہاکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق اقدامات کئے گئے ہیںاوراس پلانٹ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے او ریہ منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کا عکاس ہے -انہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے دن رات محنت کر کے اس پراجیکٹ کو مکمل کرایاہے او راعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کر کے پاکستان کے عوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کے وعدے کی جانب پیش قدمی کی ہے جو کہ ایک غیر معمولی بات ہے -انہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے سارے اقدامات صوبے کے عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے ہیں-ہیوانگ گروپ مستقبل میں بھی پاکستان اور پنجاب کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا-چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سانگ تاجی نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونا ایک بہت بڑا سنگ میل ہے اور وزیراعلی شہبازشریف نے ذاتی دلچسپی لے کر اس منصوبے کو مکمل کرانے کے لئے بے پناہ محنت کی ہی- منصوبے میں ماحولیات کے حوالے سے عالمی معیار کو مد نظر رکھاگیاہی-

متعلقہ عنوان :