پولیس کی کارروائی، ایک ملزم ریوالور سمیت گرفتار

پیر 3 جولائی 2017 23:42

پولیس کی کارروائی، ایک ملزم ریوالور سمیت گرفتار
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ حیدری سب انسپیکٹر اسلم پرویز ابڑو نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ بہارو علاقے میں دوران چیکنگ ملزم وقار بروہی کو ایک ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :