دالبندین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 3 جولائی 2017 23:51

دالبندین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ۔03جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) دالبندین میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو دالبندین کے علاقے فیصل کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص سردارشبیر کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :