مونگ اور ماش کے کاشتکاروں کو پودوں کی فوری چھدرائی کرنے اور اضافی پودے فوری نکالنے کی ہدایت

منگل 4 جولائی 2017 15:06

مونگ اور ماش کے کاشتکاروں کو پودوں کی فوری چھدرائی کرنے اور اضافی پودے ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء)مونگ اور ماش کے کاشتکاروں کو پودوں کی فوری چھدرائی اور قطارو ں میں پودوں کادرمیانی فاصلہ 8 سے 10سینٹی میٹر رکھتے ہوئے اضافی پودے فوری نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ پودے جب 8 سے 10دن کے ہو جائیں تو چھدرائی کاعمل شروع کردیا جائے جبکہ پودوں کاآپس کافاصلہ3 سی4انچ رکھنا بھی ضروری ہے اس لئے اگر اس فاصلے کے درمیان پودوں کی تعداد زیادہ ہو تو انہیں فوری طور پر نکال دیاجائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ بارانی علاقوں میں مونگ اور ماش کی کاشت ماہ جولائی کے آخر تک مکمل کی جاسکتی ہے تاہم مونگ کیلئے 15 جولائی اور ما ش کیلئے 20جولائی تک کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے لیکن زیادہ بارش والے علاقوں میں مونگ و ماش کی کاشت قدرے پچھیت سے بھی کی جاسکتی ہے ۔