کاشتکاروں کو کاٹن و ڈسکی ملی بگ سے بچائو کیلئے فوری حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت

منگل 4 جولائی 2017 15:06

کاشتکاروں کو کاٹن و ڈسکی ملی بگ سے بچائو کیلئے فوری حفاظتی اقدامات ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء)صوبہ کے مختلف اضلاع اور کپاس کے پیداواری علاقوں میں کئی مقامات پرکپاس کی فصل ، جڑی بوٹیوں ، آرائشی پودوں پر کاٹن ملی بگ اور ڈسکی ملی بگ کاحملہ مشاہدے میں آیاہے جس پر ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی سائنسدانوں نے کاشتکاروںکو مشورہ دیا ہے کہ وہ کپاس کی فصل پرکاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی تلفی کو یقینی بنائیں۔

انہوںنے بتایاکہ یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کرنہ صرف پیداوارمیں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کر کے کوالٹی کو شدید متاثر کرتے ہیں لہٰذا ان کے تدارک کیلئے ابھی سے حکمت عملی مرتب کرنے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کپاس کی فصل کو پاکستان کی معیشت میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور روئی کی کوالٹی کو مزید بہتر کر کے ہر سال ملکی سطح پر اربوں روپے کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔