حالیہ بارشوں کے کپاس پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،محکمہ زراعت

منگل 4 جولائی 2017 15:46

حالیہ بارشوں کے کپاس پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،محکمہ زراعت
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کے کپاس پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے لیکن جن کاشتکاروں نے کپاس کی کاشت پچھلے ہفتے کی ہے۔

(جاری ہے)

ان بارشوں سے کپاس کی فصل کا اگائو متاثر ہوگا اور کپاس کے نئے پودے بھی متاثر ہو سکتے ہیں، ترجمان کے نے بتایا کہ اگلے چند دنوں میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ان بارشوں کی وجہ سے کپاس کے کھیتوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے، کپاس کے کاشتکاراضافی پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست کریں تاکہ کپاس کی فصل متاثر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ان بارشوں کی وجہ سے کپاس کی فصل پر کیڑوں خاص طور پر سبز تیلہ کا حملہ ہو سکتا ہے، اس لئے کاشتکار ان کے کنٹرول کیلئے مکمل طور پر تیار رہیں۔