وسطی چین میں مٹی کے تودے کی زد میں آنیوالے موضع میں 9ہلاکتوں کی تصدیق

منگل 4 جولائی 2017 16:42

وسطی چین میں مٹی کے تودے کی زد میں آنیوالے موضع میں 9ہلاکتوں کی تصدیق
چانگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) وسطی چین کے صوبہ ہونان میں ایک بارش کی وجہ سے لڑھکنے والے مٹی کے تودے کے ایک دیہات کو لپیٹ میں لینے کے بعد 9افراد کی ہلاکتوں اور 19کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، مٹی کا تودہ لڑھکنے کا یہ واقعہ جمعہ کے بعد سے مسلسل موسلادھار بارش کے بعد ننگ شیانگ کائونٹی کے موضع زوٹا میں ہفتے کو شام چار بجے پیش آیا ، کائونٹی حکومت کا کہنا ہے کہ چار روزہ تلاش اور امدادی کارروائی کے بعد 9افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں ، جنوبی چین حالیہ ہفتوں میں شدید اور موسلادھار بارش کی لپیٹ میں آیا ہوا ، چین کی وزارت خزانہ نے جنوبی چین میں امدادی کارروائیوں کیلئے ہنگامی فنڈ میں 1.9بلین یوآن (280ملین امریکی ڈالر ) جاری کئے ہیں ، یہ فنڈ گوئی جو ، ہونان ، جیانگ شی اورڈی جیانگ سمیت 20صوبوں اور خود مختار علاقوں کو دیئے جائیں گے جہاں گذشتہ ہفتے موسلادھار بارش کی وجہ سے شدید طغیانی آئی ہوئی ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :