میں سیکسی ہوں اس لیے اداکارائیں میرے ساتھ کام نہیں کرتیں‘امریکی ماڈل ایملی

ماڈل ایملی’’گان گرل‘‘ اور’’انٹراج‘‘ جیسی فلموں میں بھی آچکی ہیں

جمعرات 6 جولائی 2017 12:13

میں سیکسی ہوں اس لیے اداکارائیں میرے ساتھ کام نہیں کرتیں‘امریکی ماڈل ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء)امریکی ماڈل ایملی کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین ان کی’’سیکسی شبیہ‘ کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتی ہیں۔26 سالہ امریکی ماڈل ایملی رابن تھیک کے ایک متنازع ویڈیو ٹریک’’بلرڈ لائنز‘‘ میں رقص کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں۔انھوں نے اخبار ’’ہارپر بازار آسٹریلیا‘‘ کو بتایا کہ اس کی وجہ سے انھیں کام ملنا بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ میرے ساتھ یہ چیز ہوئی، اوہ، وہ تو بہت زیادہ سیکسی ہے۔ یہ ایک خاتون مخالف جیسی چیز ہے کہ لوگ میرے ساتھ اس لیے کام نہیں کرنا چاہتے کہ میں سیکسی ہوں۔ایملی کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کتنے ہی سیکسی کیوں نہ ہوں، ایک خاتون کی حیثیت سے اس بات کی آزادی ہونی چاہیے کہ ہمیں ہماری جنسیت کو ظاہر کرنے کا اختیار حاصل ہو۔ماڈل ایملی’’گان گرل‘‘ اور’’انٹراج‘‘ جیسی فلموں میں بھی آچکی ہیں۔انھوں نے میری کلیئر میگزین کو بتایاکہ جو بھی پروفائل میرے بارے میں لکھا جاتا ہے، اس میں ہوتا ہے کہ میں سیکس کی ایک علامت ہیں۔