بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا اہتمام

جس میں شوبز شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی

جمعہ 11 جولائی 2025 21:18

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائش گاہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2025ء)بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا اہتمام جس میںشوبز شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس موقع پر ذاکرین نے اپنے روایتی اندازمیں واقعہ کربلا بیان کرکے ہرآنکھ کو اشکبارکردیا۔ مختلف گلوکاروں اورنوحہ خوانوں نے مرثیے اورنوحے پڑھ کر شہدائے کربلاکوخراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پرفنکاروں نے عزاداری بھی کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں نیازتقسیم کی گئی مجلس عزا میں نامور گلوکارہ میلوڈی کوئین شاہدہ منی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ، دردانہ رحمان،عاشی بٹ،عینی، جرار رضوی اور دیگر شریک ہوئے اس موقع پرسوزو سلام پیش کیا گیا اور کربلا کے معصومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ذاکرافروا بتول نے فضائل و مصائب اہل ببیت بیان کیے کربلا میں امام عالی مقام اور انکے جانثار ساتھیوں کو یاد کیا گیامجلس عزا میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جبکہ آخر میں الم حضرت عباس سلام برآمد ہواشرکاءمیں نیاز تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :