حمیرا اصغر کی موت کا مقدمہ درج کروانے کیلئے شہری کی عدالت میں درخواست دائر

ہفتہ 12 جولائی 2025 14:15

حمیرا اصغر کی موت کا مقدمہ درج کروانے کیلئے شہری کی عدالت میں درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)اداکارہ حمیرا اصغر کی پرسرار موت کا معاملہ عدالت جا پہنچا ، شاہ زیب سہیل نامی کراچی کے شہری نے مقدمہ درج کروانے کیلئے سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمیرا اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، عدالت اس معاملے پر ہرممکن قانونی اقدامات کرے۔درخواست گزار نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا ہے۔عدالت نے فریقین کو 16جولائی کو رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :