Live Updates

پاناما فیصلے پرزبردست میچ ہونے جارہاہے،اس وقت کابڑی دیرسے انتظارتھا،عمران خان

کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا کہ شریف خاندان کابھی احتساب ہوگا،مجھے 10ارب روپے رشوت کی آفرکی، آفرقبول نہیں کی توکیس کردیا،10ارب ہرجانے کاکیس ہاراتوحمزہ شریف سے قرض مانگ لوں گا،پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کاخیرمقدم کرتاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی نتھیاگلی میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 جولائی 2017 16:53

پاناما فیصلے پرزبردست میچ ہونے جارہاہے،اس وقت کابڑی دیرسے انتظارتھا،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جولائی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ زبردست میچ ہونے جارہاہے،اس وقت کابڑی دیرسے انتظارکررہاتھا،کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا کہ اس طرح شریف خاندان کااحتساب ہوگا،مجھے 10ارب روپے رشوت کی آفرکی گئی،جب آفرقبول نہیں کی توکیس کردیا۔انہوں نے نتھیاگلی میں ق لیگ سے پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سیاستدانوں، وکیلوں،صحافیوں میں ایک طرف کرپٹ مافیاکوبچانے جبکہ دوسری جانب ان کیخلاف لڑرہاہے۔

ایک طرف اسٹیٹس کو ہے جبکہ دوسری طرف عوام ہیں۔پاکستان میں مافیاکے گارڈفادرکیخلاف جہادہے۔ہمارے ساتھ جوبھی آرہاہے وہ کرپشن کی کینسرکے خاتمے اور پاکستان کومضبوط ریاست بنانے کیلئے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی کرنے والے ممالک نے کرپشن پرقابوپایا۔انہوں نے کہاکہ مجھے 10ارب روپے رشوت کی آفرکی گئی۔جب آفرقبول نہیں کی توکیس کردیا۔پاکستان میں کرپشن کینسرکی طرح پھیل گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آج فیصلہ کن جنگ ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام اس جنگ میں شرکت کریں۔عمران خان نے کہاکہ ملک میں 10ارب ڈالرکی ہرسال منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔نوازشریف کہتے ہیں ہماراقصورکیاہے،شریف خاندان کاقصور یہ ہے کہ آپ نے پیسہ چوری کیا۔آپ کے بچوں نے بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔انہوں نے کہاکہ یہ زبردست میچ ہونے جارہاہے۔میں اس وقت کابڑی دیرسے انتظارکررہاتھا۔

کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا کہ اس طرح شریف خاندان کااحتساب ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف جب جم خانہ کلب میں کھیلتاتھا وہاں جولوگ ہوتے تھے ان سے پوچھیں کہ یہ اپنے ایمپائرکھڑے کرکے باری لیتاتھا۔باؤلربھی اپنے ہوتے تھے۔جوآہستہ آہستہ باؤلنگ کرواتے تھے۔مجھ پر10ارب کاہرجانے کادعویٰ کردیاہے۔میرے پاس تو پیسے نہیں ہیں۔ اگر کیس ہار گیا اور پیسہ دینا پڑا توپھرحمزہ اور حسین سے درخواست کروں گاکہ مجھے قرض دے دو،شہبازشریف میرے سامنے آئیں بڑے سوال کرنے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالوں کوخوش آمدیدکہتاہوں۔واضح رہے ملک نعمان لنگڑیال ،مظہرحیات قریشی،سابق ایم پی اے دیوان اخلاق اور فیض وٹو،سابق ایڈیشنل آئی جی ظفرحیات قریشی نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات