خواجہ اظہار الحسن کا سعید غنی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مشورہ

جمعہ 7 جولائی 2017 22:56

خواجہ اظہار الحسن کا سعید غنی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پی ایس 114 میں وفاقی حکومت ، سندھ حکومت اور کے پی کے حکومت سے مقابلہ ہے انہوں نے سعید غنی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مشورہ بھی ے ڈالا۔بروزجمعہ رہنما ایم کیو ایم اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کشمیر کالونی میں کرسچن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ہی واحد جماعت جو ظالم حکمرانوں سے ٹکرا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس 114میں وفاقی حکومت ، سندھ حکومت اور کے پی کے حکومت سے مقابلہ ہے وفاقی حکومت کی ٹیم کو 9 جولائی سے پہلے ہی گراؤنڈ سے باہر کردیں گے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ سینیٹر سعید غنی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مشورہ دیتا ہوں ، اگر انہوں نے نامزدگی واپس نہ لی تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران اساعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بلاوجہ اپنا امیدوار لیے محمود آباد میں گھوم رہے ہیں ، پی ٹی آئی کے دوست کراچی کو تفریح گا ہ سمجھتے ہیں ۔ حلقہ پی ایس 114 میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوا یم نے پاکستان میں اقلیتوں او ر اکثریت کو جو ڑ دیا ہے ۔