پاکستان امن پسند اور کھیلوں سےمحبت کرنے والا ملک ہے،آرمی چیف

جنرل قمرجایود باجوہ کا عالمی فٹ بالرز کےاعزاز میں ظہرانہ،پاکستان میں خوش آمدید کہا،عالمی فٹ بالرزکا آرمی چیف کی میزبانی پرشکریہ، پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک،مقامات کو انجوائے کریں گے، عالمی فٹ بالر رونا ڈینو،پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 جولائی 2017 18:32

پاکستان امن پسند اور کھیلوں سےمحبت کرنے والا ملک ہے،آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08جولائی2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند اور کھیلوں سےمحبت کرنے والا ملک ہے، ،پاکستان میں امن وامان کی مستحکم فضا قائم ہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی فٹ بالرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ آرمی چیف نے تمام غیر ملکی فٹ بالرز کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے عالمی فٹ بالرز کی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پرامن اور کھیلوں کادلدادہ ملک ہے۔ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں۔ کھیلوں جیسی سرگرمیاں دنیا میں امن کو فروغ دیتی ہیں۔ اس موقعہ پرعالمی فٹ بالر رونالڈینو نے آرمی چیف کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک ہے۔ پاکستان میں خوبصورت مقامات کو انجوائے کریں گے۔ اس موقعہ پررونالڈینو کےہمراہ ریان گگز ،رابرٹ پیئرس، نکولز انیلکا بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :