(ن) لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادہ پر بنگالی بابا سے کالا جادو کروادیا ہے‘پروفیسر فضل کر یم خان کا دعویٰ

وزیراعظم نوازشر یف کے ستارے آئندہ3ماہ مزید مشکلات کا شکار رہے گے مگر حمزہ شہباز شر یف کے ستارے روشن ہیں اور شیخ رشید کی سوئی قسمت بھی جاگ جائیگی‘گفتگو

اتوار 9 جولائی 2017 21:02

(ن) لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادہ پر بنگالی بابا سے کالا جادو کروادیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) نامور آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کر یم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادہ پر بنگالی بابا سے کالا جادو کروادیا ہے جسکی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آرہے ‘وزیراعظم نوازشر یف کے ستارے آئندہ3ماہ مزید مشکلات کا شکار رہے گے مگر حمزہ شہباز شر یف کے ستارے روشن ہیں اور شیخ رشید کی سوئی قسمت بھی جاگ جائیگی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں نامور آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کر یم خان نے کہا کہ (ن) لیگ کے سیاسی مخالفین نے قطری شہزادہ حماد بن قاسم پر بنگال کے بیدی بنگالی کے ذریعے نوازشر یف اور حماد بن قاسم کے پتلوں کو تالوں میں بند کر کے جادو کروانے کے بعد انکو سمندر بدرکر دیا ہے جسکی وجہ سے (ن) لیگ کی حکومت سیاسی مخالفین کا شکار ہے اور آنیوالے تین ماہ میں نوازشر یف مزید بحران کا شکار رہے ہیں گے مگر حمزہ شہبازشر یف اور شیخ رشید کے ستارے روشن نظر آرہے ہیں ۔