چمن دھماکے میں زخمی3 افراد کو کوئٹہ سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا

پیر 10 جولائی 2017 16:16

چمن دھماکے میں زخمی3 افراد کو کوئٹہ سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا ..
کوئٹہ۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) چمن دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو کوئٹہ سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز چمن کے علاقے بوغرہ روڈ لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد خان مہمند شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں 3 زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال ٹراماسینٹر منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔زخمیوں میں نورالدین،روزی محمد اور عین الدین شامل ہیں۔