جے آئی ٹی کی وزیراعظم ،مریم ،حسین اورحسن نوازکیخلاف نیب میں ریفرنس دائرکرنے کی سفارش

ذرائع آمدن سے متعلق واضح جوابات نہیں دیے،حکمران خاندان کی دولت ان کے رہن سہن میں سے میچ نہیں کرتی،جے آئی ٹی مجبور ہے کہ معاملے کو نیب آرڈیننس کے تحت ریفر کردے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 جولائی 2017 17:20

جے آئی ٹی کی وزیراعظم ،مریم ،حسین اورحسن نوازکیخلاف نیب میں ریفرنس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی2017ء) : جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، حسین اور حسن نوازکیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ 60روز میں مکمل کی ہے۔جے آئی ٹی کی یہ رپورٹ 256صفحات پرمشتمل ہے۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے مطابق جے آئی ٹی نے نوازشریف ، حسین اور حسن نواز کاجوکاروبار ہے ۔

اس کے تحت یہ بہت زیادہ ہے۔تاہم یہ نیب کاکیس بنتاہے۔حکمران خاندان کی دولت ان کے رہن سہن میں سے میچ نہیں کرتی ہے۔مزید کہا گیا کہ فریقین نمبرایک، سات اور آٹھ، یعنی وزیراعظم نوازشریف ،حسن اور حسین نوازکی سعودی عرب میں کاروبار اور لندن میں فلیٹس اور جائیدادوں سے متعلق واضح جواب نہیں دے سکے۔

(جاری ہے)

اسی طرح وزیراعظم نوازشریف اور حسن اور حسین نوازکی آمدن اور رہن سہن میں بھی تفاوت پایاگیاہے۔

لہذا جے آئی ٹی سپریم کورٹ سے سفارش کرتی ہے کہ تحقیقات کیلئے نیب میں ریفرنس دائر کیاجائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ بڑی رقوم کی قرض اور تحفےکی شکل میں بے قاعدگی سےترسیل کی گئی۔ مدعاعلیہان کی آمدنی اور دولت کے ظاہرکردہ ذرائع میں اہم تضاد پایا جاتا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں موجودکمپنیوں کامالیاتی ڈھانچہ مدعاعلیہان کی دولت سےمطابقت نہیں رکھتا۔

بےقاعدہ ترسیلات لندن کی ہل میٹل کمپنی، یواےای کی کیپٹل ایف زیڈای  اور سعودی عرب میں ہل میٹل کمپنی کی طرف سے ترسیل کی گئیں۔ جبکہ بے قاعدہ ترسیلات اور قرض نوازشریف، حسین نواز اور حسن نواز کو ملا۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف، حسین ،حسن نواز جےآئی ٹی کےسامنے رقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتاسکے۔ برطانیہ کی کمپنیاں نقصان میں تھیں، مگربھاری رقوم کی ریوالونگ میں مصروف تھیں۔

جے آئی ٹی مجبور ہے کہ معاملے کو نیب آرڈیننس کے تحت ریفر کردے۔ نیب آرڈیننس سیکشن9 اےوی کےتحت یہ کرپشن ،بدعنوانی کےزمرےمیں آتا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ میں مریم نواز کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی مالک مریم نواز ہیں جبکہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی ملکیت کے دستاویزات جعلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :