آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 جولائی 2017 18:39

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کاانعقادہوا،جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی صورتحال ،ممکنہ سیلاب کی تیاریوں، آپریشن ردالفساد کی اب تک کی پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیوراولپنڈی میں منعقدہ کورکمانڈرزکانفرنس میں پاک افغان بہترمینجمنٹ سے متعلق بھی بات کی گئی۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ ، افغانستان اور پاکستان کے حالات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔شرکاء کانفرنس نے کہاکہ پاکستان کے قومی مفادکومدنظررکھتے ہوئے مثبت کرداراداکرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :