ایسی بیماری جو انسان کو مجسمے میں تبدیل کردے

پیر 10 جولائی 2017 22:58

ایسی بیماری جو انسان کو مجسمے میں تبدیل کردے
(اردو پوائنٹ تازہ ترین-10جولائی2017)سٹون مین سنڈروم ایک ایسی لاعلاج بیماری ہے جو نرم پٹھوں اور ٹشوز کو ہڈیوں میں تبدیل کر دیتی ہے۔ اس بیماری کا سائنسی نام ’’فائبرو ڈسپلاسیا اوسیفیکینس پروگریسیو‘‘ (ایف او اپی) ہے۔

(جاری ہے)

یہ بیماری اس قدر نایاب ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اس کے صرف 800 کیسز ہی سامنے آئے ہیں، اس میں میوٹیشن کے باعث زخمی ٹشوز ٹھیک ہونے کے بجائے سخت ہڈیوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اس بیماری سے متاثرہ شخص آہستہ آہستہ ایک مجسمے میں تبدیل ہوتا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ۔ دور جدید میں یہ بیماری لاعلاج ہے اور اس سے متاثرہ مریض زیادہ سے زیادہ 40 سال تک زندہ رہ پاتا ہے۔