چئیر مین ایس ای سی پی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیر مین ایس ای سی پی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 جولائی 2017 11:12

چئیر مین ایس ای سی پی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جولائی 2017ء) : ایس ای سی پی کے چئیر مین ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ظفر حجازی اپنی 8 رکنی وکلا ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا کہ ضمانت حاصل کرنا ظفر حجازی کا آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

میرے خلاف مقدمہ ایف آئی اے نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کی بنیاد پر درج کیا لیکن یہ مقدمہ بے بنیاد ہے لہٰذا ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کروا رکھا ہے۔ جیل کا ماحول صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہو گا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ظفر حجازی کو میڈیکل گراؤنڈز پر ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین ایس ای سی پی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ یاد رہے کہ پانامہ کیس تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی سفارش کے بعد ایس ای سی پی کے چئیر میں ظفر حجازی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :