ہماری فوج پاکستان کی درخواست پر جموں کشمیر میں داخل ہوسکتی ہے، چین

بھارت نے سرحد پر چین کو جنگ کیلئے اکسانے والا ماحول تیار کرلیا ہے، لانگ زنگ چن

منگل 11 جولائی 2017 14:14

ہماری فوج پاکستان کی درخواست پر جموں کشمیر میں داخل ہوسکتی ہے، چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ سکم طرز پر بیجنگ کی فوج کسی بھی وقت پاکستان کی درخواست پر جموں کشمیر کی حدود میں داخل ہوسکتی ہے ملکی جریدے گلوبل ٹائمز میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں چین کے شنٹرفار انڈین اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر لانگ زنگ چن نے لکھا ہے کہ جس طرح سے بھارت بھوٹا ن کے کہنے پر چینی حدود میں بیجا مداخلت کی ہے اسی طرز پر پاکستانی درخواست پر کسی بھی وقت چینی فوج جموں کشمیر کی حدود میں داخل ہوسکتی ہے تاکہ بھارتی پیشرفت کو روکا جاسکے اس سلسلے میں چینی فوج کے انتباہ کے بعد بھارتی فوج نے بھی لائن آف کنٹرول پر فوج مزیدکمل روانہ کردی ہے اور اس سلسلے میں فوج کو کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کردی ہے واضح رہے اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیو کانگ بھی کہہ چکے ہیں کہ چینی لبریشن آرمی ملک کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے لہذا بھارت کو سکم کے ڈانگ لانگ علاقے میں گھسنے سے گریز کرنا چاہیے