امریکہ ، برطانیہ اور کویت کا قطری بحران فوری حل کرنے کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 جولائی 2017 20:48

امریکہ ، برطانیہ اور کویت کا قطری بحران فوری حل کرنے کامطالبہ
کویت ( اردو پوائنٹ تازہ ترین۔11جولائی 2017) : امریکہ ، برطانیہ اور کویت خلیجی بحران کا ختم کرنے کے لیے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور مذاکرات کے زریعے جاری رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے گہری تشویش کا اظہار کیا۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق تینوں ممالک نے خلیجی دشمن ممالک سے اپیل کی ہے کہ موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے 5جون کو قطر کے ساتھ انتہا پسندوں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں سارے سفارتی تعلقات ختم کر دئیے تھے۔چار عرب ممالک نے سعودی عرب کے ساتھ قطرکے واحد سرحدی راستے کا بند کر کے سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔اس کے علاوہ قطر نے سعودی عرب کے اتحادیوں کے13نکات پر مشتمل مطالبات کی فہرست بھی مستر د کر دی۔جس میں الجزیرہ کی نشریات کو بند کرنا، ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنااور ترکی کے فوجی اڈے کو ختم کرنا شامل تھا۔خلیجی بحران کو ختم کرنے کے لیے پہلی دفعہ سنجیدہ مداخلت کرنے کے لیے ٹلرسن نے اپنے دورے کے دوران قطر اور سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :