ہم نے جے آئی ٹی سے تعاون کیا ، وزیراعظم اور ان کے بچے اس کے روبرو پیش ہوئے ، جے آئی ٹی کے ثبوت قانون شہادت پر پورے نہیں اترتے ، تاثر دیا جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی میں پیش کی گئی دستاویزات جعلی ہیں

وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 11 جولائی 2017 23:01

ہم نے جے آئی ٹی سے تعاون کیا ، وزیراعظم اور ان کے بچے اس کے روبرو پیش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے جے آئی ٹی سے تعاون کیا ، وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ، ان کے بچے پیش ہوئے ، یہ ثبوت قانون شہادت پر پورے نہیں اترتے ، تاثر دیا جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی میں پیش کی گئی دستاویزات جعلی ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم کسی بھی حکومت کو غیر مستحکم کرنا کا حصہ نہیں بنے ، ہم یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ویڈیو ریکارڈنگ کو پبلک کیا جائے ، سپریم کورٹ کے پاس سوموٹو پاور ہے وہ اس بات پر ایکشن لے سکتی ہے کہ یہ اثاثے کیسے بنے ، ہم نے جے آئی ٹی سے تعاون کیا ، وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثبوت قانون شہادت پر پورے نہیں اترتے ، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ جے آئی ٹی میں پیش کی گئی دستاویزات جعلی ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ تعصب سے بھری ہوئی ہے ۔