لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتارکر لیا

منگل 11 جولائی 2017 23:04

لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان ..
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھامراہ کی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم غلام اصغر جونیجو کو کلاشنکوف اور گولیوں سمیت، عمران جونیجو پسٹل اور گولیوں جبکہ کامران جونیجو کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ تعلقہ کی پولیس نے قمبر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم قربان جاگیرانی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، اے ڈی آر سی پولیس نے دوران چیکنگ تھانہ دھامراہ کے اشتہاری ملازم بانہو خان کھوڑو کو، تھانہ نوڈیرو پولیس نے صدام بھٹو اور وحید کٹپر کو پاؤ چرس سمیت اور تھانہ حیدری پولیس نے دوران چیکنگ ملزم نبیل کوری کو چار کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب تھانہ ولید اور باڈہ کی پولیس نے چار مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :