آئی جی سندھ کی زیرصدارت ایپکس فالو اپ اجلاس ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمداقدامات کا تفصیلی جائزہ

محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت کے بغیر حکومتی اراضی پر کسی بھی قسم کے تعمیراتی کام کی اجازت نہ دی جائے ،آئی جی اے ڈی خواجہ

منگل 11 جولائی 2017 23:08

آئی جی سندھ کی زیرصدارت ایپکس فالو اپ اجلاس ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذیرصدارت ایپیکس فالو اپ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمداقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورمذید ضروری احکامات دیئے گئے ۔اجلاس میں سندھ،کراچی، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی ایڈیشنل آئی جیز،ہیڈکوارٹرز ،سی آئی اے ،آرآرایف ،ایس آر پی کے ڈی آئی جیز سمیت سندھ پولیس رینج بشمول زونل ڈی آئی جیز کراچی ، اے آئی جیز آپریشنز،لاجسٹکس, فائنانس،لیگل، اسٹیبلشمنٹ،ایڈمن سی پی او کے علاوہ ایس ایس پیز سی ٹی ڈی اور ایس آئی یو نے بھی شرکت کی ۔

منگل کومنعقدہ اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت کے بغیر حکومتی اراضی پرکسی بھی قسم کے تعمیراتی کام کی اجازت نہ دی جائے اور اگر کہیں بلا اجازت تعمیراتی کام جاری بھی ہے تو فوری طور پر روکنے کے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممکنہ نفرت آمیز مواد/لٹریچرز کی تقسیم کو صوبائی سطح پر سختی سے روکا جائے اور اس فعل کے مرتکبین کے خلاف سخت کاروائی کو ہر سطح پر ممکن بنایا جائے ۔

جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر بھی اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے ۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو احکامات دیئے کہ فورتھ شیڈول لسٹ کا از سرنو جائزہ لیا جائے اور بعداذاں ہر تین ماہ کی بنیاد پر اس لسٹ کے تفصیلی جائزے کو یقینی بناتے ہوئے تمام تھانہ جات کو فورتھ شیڈول لسٹ پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ ڈی آئی جیز کو بھی باقاعدہ ریکارڈ کی ترتیب کا پابند بنایا جائے ۔

بصورت دیگر کوئی بھی کوتاہی یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو احکامات دیئے کہ سندھ میں قائم تمام مرکزی مزارات کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس تناظر میں علاقوں کے کرائم انالیسز کو سامنے رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے جملہ امور کو مذید مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے اس موقع پرسینٹرل جیل کی سیکیورٹی کے جائزے اور مذید اقدامات کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ سینٹرل جیل پر بطور اضافی نفری تعینات کی جانیوالی آر آر ایف اور ایس آر پی کی نفری کو فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے استعمال میں لانے کے ضمن میں جملہ امور کو اہنی نگرانی میں یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کو انسداد اسٹریٹ کرائمز اقدامات کومذید مؤثر بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور سی پی ایل سی کو آن بورڈ کرکے چھینی گئی/چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس فروخت کرنیوالے اور ایسے موبائلز فونز کوسافٹ ویئر/ان لاک کرنیوالے عناصر،گروہوں اورانکے سرپرستوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو ہر سطح پر تیز اور مؤثر بنایا جائے اور اس حوالے سے مجموعی امور کو غیرجانبدارانہ بنایا جائے ۔

انہوں نے اس موقع پر ایسٹ اور ویسٹ کے علاقوں میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے کیسز میں ابتک ہونیوالی تفتیشی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے ڈی آئی جیز ایسٹ اور ویسٹ کو مذید احکامات دیتے ہوئے اجلاس میں شریک تمام سینئر پولیس افسران پر زور دیا کہ علاقہ ہوٹلوں پر طعام ودیگر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے مرتب کردہ سیکیورٹی/حفاظت خود اختیاری ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنیوالے افسران اور جوانوں کو متعلقہ تھانوں کی مدد سے گرفتار کرایا جائے بلکہ متعلقہ ایس ایچ اوز سے بھی ایسی صورت میں باقاعدہ وضاحت طلب کی جائے ۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ جوئے منشیات اور دیگرسماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مذید تیزی لائی جائے اور اس حوالے سے معززین علاقہ اور قانون پسند شہریوں کی باقاعدہ معاونت اور تعاون جیسے امور کو بھی یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس پی یو کے ساتھ ساتھ ضلعی ایس ایس پیز پربھی ذمہ داری عائد ہوتی ہیکہ وہ سی پیک وترقیاتی امورسے وابستہ یا سندھ میں آنیوالے چائنز باشندگان/ غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو اپنی نگرانی/ سپروژن میں یقینی بنائیں۔

آئی جی سندھ نے اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو ہدایات دیں کہ سندھ کے ائیرپورٹس پر لینڈ کرنیوالے چائینیز یا دیگر غیرملکیوں کے اسپانسرز سے فوری رابطوں اور اسکے تحت تمام تر ضروری سیکیورٹی امور کو ہر لحاظ سے انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :